0
Monday 30 Sep 2013 19:05

محرم الحرام سے قبل شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ باعث تشویش ہے، علامہ صادق رضا تقوی

محرم الحرام سے قبل شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ باعث تشویش ہے، علامہ صادق رضا تقوی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بے قابو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے میں ناکامی سندھ حکومت کی نااہلی ہے، مسجد آل محمد (ص) کے ٹرسٹی حسن جواد کی ڈرائیور سمیت شہادت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دو روز میں دو اہم شیعہ شخصیات کا قتل انتہائی تشویش کا باعث ہے، صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید حسن جواد اور شہید علامہ کاشف زیدی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہ محرم جیسے جیسے نزدیک آرہا ہے شیعہ ذاکرین، ٹرسٹیز اور عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے جو اچھی نشانی نہیں ہے، بعض کالعدم گروہ حالات کو ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کی جانب دھکیلنے کی مضموم کوشش میں مصروف ہیں، جن کا مقصد ماہ محرم الحرام سے قبل کراچی میں حالات کو بگاڑ کر نقص امن کا مسئلہ کھڑا کرنا ہے تاکہ عزاداری کو سبوتاژ کیا جاسکے۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اس جانب توجہ کریں اور شیعہ عمائدین کے قتل عام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائی کے احکامات جاری کریں۔ علامہ صادق رضا تقوی نے حکومت سندھ سے مسجد آل محمد (ص) نارتھ کراچی کے ٹرسٹی شہید جواد حسین اور ذاکر اہل بیت علامہ کاشف زیدی کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور متنبہ کیا کہ اگر کراچی میں دہشت گردی کے واقعات نہ رکے تو ملت جعفریہ اپنا احتجاج رکارڈ کروانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 306962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش