0
Thursday 3 Oct 2013 10:41

دور دراز علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کے لیے روڈ میپ تیار کر لیا، شوکت جاوید

دور دراز علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کے لیے روڈ میپ تیار کر لیا، شوکت جاوید

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ و برطانیہ کے دوران او آئی سی کے اجلاس میں شرکت، ممبران پارلیمنٹ، داخلہ خارجہ کے امور کے اعلی حکام، تھینک ٹینکس، عالمی ذرائع ابلاغ، انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت ہر فورم پر ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو پوری تیاری سے پیش کرنے پر پوری قوم کا اعتماد بھی حاصل کیا اور خراج تحسین بھی۔ وزیراعظم نمود نمائش کی بجائے خلوص نیت سے ہر فورم پر قومی ذمہ داریاں ادا کرنے کی قائدانہ صلاحیتیں بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کےلیے روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔ بیروزگاری کو قابو کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ کثیر المقاصد پالیسیاں ترتیب دے رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور طلباء یونین پر پابندی ختم کر کے سیاسی اصلاحات حکومت کی ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں بڑے منصوبہ جات، تعلیمی اور صحت کے اداروں، سڑکوں سمیت بنیادی ضروریات زندی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اور طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کر کے سیاسی اصلاحات حکومت کی ترجیحات ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت میں لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوامی حکومت کے دوران نہ کسی سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور نہ کسی پر روایتی جھوٹی مقدمہ بازی کی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کےلیے کامیاب خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی۔ پارٹی اور پارلیمانی پارٹی، شریک چیئرمین آصف علی زردای، قائد ایوان چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد اور منظم ہونے کے ساتھ ساتھ اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہنے کےلیے کثیرالمقاصد پالیسیاں تشکیل دے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ شوکت جاوید نے کہا کہ حکومت پانچ سال کی آئینی مدت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں پوری کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 307698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش