0
Friday 4 Oct 2013 01:16

نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی آمرانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے، قاری عثمان

نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی آمرانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے دیگر سیاسی جماعتوں کو نظر انداز کر کے آمرانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے۔ نئی حلقہ بندیاں جماعتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی مفاد میں کی جائیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے جامعہ مسجد قدسیہ ناظم آباد میں جمعیت علماء اسلام لیاقت آباد ٹاون کے امیر مولانا قاری خیرالحق ابرار کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد علماء کرام اور جماعتی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا سید حماد اللہ اور دیگر علماء کرام بھی موجودتھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمہوریت کی سب سے بڑی علمبردار جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمرانہ طرز عمل اپنائے ہوئے ہے۔ بلدیاتی بل 2013ء کی طرح اب کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے موقع پر بھی سندھ کی حکمران جماعت شہر میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تنہا پرواز کر رہی ہے۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے موقع پر عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکمران جماعت صرف اپنی جماعتی و سیاسی مفادات کے حصول کے لئے حلقہ بندیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور دیگر جماعتوں کو نظر انداز کرکے کی جانے والی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اہم موقع پر شہر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مشاورت اور عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیاں کی جائیں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر باصلاحیت و باکردار خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کو انتخابی میدان میں لائی گی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرے۔
خبر کا کوڈ : 307979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش