0
Sunday 6 Oct 2013 22:32

میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل فرنٹئیرکور بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی۔ صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور آواران میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ایف سی کی امدادی سرگرمیوں اور بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے خاص طور پر کوئٹہ کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ آواران میں ایف سی کی امدادی سرگرمیوں اور زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق بھی وزیراعلٰی کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان نے کہا کہ فرنٹیر کور بلوچستان صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے علاوہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔

آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے حملوں کے باوجود زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے فرنٹیرکور بلوچستان اپنی امدادی سرگرمیاں بلا کسی رکاوٹ کے جاری رکھے ہوئے ہیں اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ایف سی متاثرہ علاقوں میں رہے گی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹیرکور بلوچستان نہ صرف صوبے میں امن وامان کے فرائض کو بخوبی نبھارہی ہے بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتی رہی ہے۔ وزیراعلٰی نے آواران میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کاموں پر فرنٹیرکور بلوچستان کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

خبر کا کوڈ : 308584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش