0
Tuesday 13 Jul 2010 19:09

سپاہ پاسداران الھی اقدار کی محافظ ہے اور مغربی طاقتوں کو سبق سکھانے کی طاقت رکھتی ہے،احمدی نژاد

سپاہ پاسداران الھی اقدار کی محافظ ہے اور مغربی طاقتوں کو سبق سکھانے کی طاقت رکھتی ہے،احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج مغربی طاقتوں کو سبق سکھانے کی طاقت رکھتی ہیں۔پاسداران انقلاب کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ مغرب کی مغرور طاقتیں کمزور ہیں اور ایرانی قوم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔انہوں نے ایران کی طاقت کو ناقابل تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب امریکا اور دیگر مغربی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں۔ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج ایران کو ڈرانے دھمکانے والی مغرب کی مغرور طاقتوں کے ہاتھ قلم کر دیں گی۔ 
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے سپاہ پاسداران کو تمام الھی اقدار کی حفاظت کا مستحکم محاذ قرار دیا ہے۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے تین شعبان کو یوم پاسدار کے قریب آنے کے موقع پر سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈروں اور عھدیداروں کی انیسویں کانفرنس سے خطاب میں یوم پاسدار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسدار نہ صرف ملت ایران کے اطمینان و چین کا باعث ہے بلکہ تمام یکتا پرستوں اور حریت اور انصاف پسندوں کے لئے اطمینان و سکون کا سبب  بھی ہے۔ 
احمدی نژاد نے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انسان کی ترقی اور بالندگي نیز ظالموں کے مقابل اور مظلوم کا دفاع کرنے میں ایک قوم کی خود اعتمادی کا مظہر بن چکی ہے۔انہوں نے مختلف شعبوں میں سپاہ پاسداران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی ہمت سے ہی بہت سے میدانوں میں کامیابیاں حاصل ہوئي ہيں۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سپاہ کی ذمہ داری صرف فوجی لحاظ سے انقلاب کی حفاظت کرنا ہی نہیں ہے بلکہ مختلف میدانوں میں انقلاب کے اھداف و مقاصد اور اقدار و ثقافت کی حفاظت کرنا بھی اس انقلابی ادارے کی ذمہ داری ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ سپاہ پاسداران وہ پودا ہے،جسے خود امام خمینی رح نے اپنے ہاتھوں سے لگایا تھا اور آج یہ ایک تنومند درخت میں تبدیل ہو چکا ہے اور سامراجی طوفانوں سے مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائي رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 30960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش