0
Tuesday 15 Oct 2013 00:41

مصر، اسرائیل، شام، افغانستان اور کشمیر کو تباہ کرکے یہودیت کی امریکہ سرپرستی کر رہا ہے، لیاقت بلوچ

مصر، اسرائیل، شام، افغانستان اور کشمیر کو تباہ کرکے یہودیت کی امریکہ سرپرستی کر رہا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنر ل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے دستور کاحلف لینے والے حکمران اقتدار میں آنے کے بعد دستور کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جن پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے امریکہ انسانیت کا دشمن ہے حکمرانوں نے امریکہ کی مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنے اثاثے بھی اس کے حوالے کردئیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جیکب آبادمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ جیکب آباد کا شہباز ایئر بیس کلمہ گو افغانیوں کے خلاف استعمال کیا گیا اور بیگناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا حکمرانوں نے ملک کی معیشت اور غیرت امریکہ کی دہلیز پر گروی رکھ دی ہے۔ ریمنڈڈیوس کی طرح ڈاکٹر آفریدی اور مشرف کو آزاد کرنے کیلئے حکمرانوں پر دبائو ہے اور وہ انہیں آزاد کرنے کے لیے تیار ہیں پر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ امریکہ کی قید میں ہے جس پر حکمرانوں کو غیرت نہیں آتی۔ سندھ کی سیاست پی پی کے جعلی وصیت نامے پرچل رہی ہے۔ بھٹو کی میراث اور غریب کارکنان کی سیاست پر زبردستی دوسرا خاندان قابض ہوکر ان کے ارمانوں کا خون کر رہا ہے امن استحکام عزت و وقار کے لیے ہمیں متحد ہونا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک میں جمہوریت کا دشمن اور آمریت کا حامی ہے وہ مسلم ممالک کو جمہوریت سے محروم کرکے مرضی کے فوجی ڈکٹیٹروں نااہل قیادت اور ایسے سرمایہ دار جن کا کاروبار ان کے ممالک میں ہو اور ان کی سوچ غلامانہ ہو مسلمانوں پر مسلط کرنا چاہتا ہے اسی وجہ سے اسلامی تحریکوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ دعوت تبلیغ کے ذریعے جمہوریت کے حصول کے لیے جدوجہد کو نہیں چھوڑینگے مصر، اسرائیل، شام، افغانستان اور کشمیر کو تباہ کرکے یہودیت کی امریکہ سرپرستی کر رہا ہے فلسطین کی سرزمین پر فلسطینی عوام کی حکومت چاہتے ہیں ملک میں قرآن و سنت کی حکمرانی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
خبر کا کوڈ : 311263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش