0
Tuesday 15 Oct 2013 00:55

تعلیمی اداروں میں اگر میرٹ سسٹم کو شفاف بنا دیا جائے تو غریبوں کا استحصال ختم ہوسکتا ہے، اطہر عمران

تعلیمی اداروں میں اگر میرٹ سسٹم کو شفاف بنا دیا جائے تو غریبوں کا استحصال ختم ہوسکتا ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کے ہونہار طلبہ نے پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان، شمالی علاقہ جات کے تعلیمی اداروں میں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی محاذ پر آئی ایس او پاکستان کے نوجوانوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ تعلیمی اداروں میں اسلامی ماحول کی تعمیر سازی اور اسلامی محافل کا انعقاد آئی ایس او پاکستان کا طرہ امتیاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گلگت میں علمائے کرام، تعلیمی اداروں کے پوزیشن ہولڈر اور آئی ایس او کے مسئولین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اگر میرٹ سسٹم کو شفاف بنا دیا جائے تو غریبوں کا استحصال ختم ہوسکتا ہے۔ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہرسال تعلیمی اداروں میں داخلوں کے موقع پر میرٹ سسٹم کی رٹ لگائی جاتی لیکن عملاً اس پر کام نہیں ہوتا۔ میرٹ کی دھجیاں خود میرٹ کی رٹ لگانے والے ہی اُڑاتے ہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے پنجاب اور سندھ کے اداروں میں سپیشل کوٹہ رکھا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں اطہر عمران کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان لائق، ذہین، غریب اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے ایک ادارہ (بورڈ آف لٹریسی ڈویلپمنٹ) کا وجود رکھتی ہے، جو سالانہ لاکھوں روپے کے سکالر شپ طلباء کو دیتا ہے۔ طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے اطہر عمران کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں آئی ایس او پاکستان کے نوجوانوں کا کردار منفرد ہونا چاہیے۔ آئی ایس او پاکستان کا اچھا کارکن وہی ہوگا جو تعلیمی میدان میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے والدین، ملک اور تنظیم کا نام روشن کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 311270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش