0
Friday 25 Oct 2013 18:53

لاہور سمیت 7 ڈویژنز میں آئی ایس او کے کنونشن جاری

لاہور سمیت 7 ڈویژنز میں آئی ایس او کے کنونشن جاری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے لاہور سمیت 7 ڈویژنز میں ڈویژنل ’’اُمید مستضعفین جہاں ‘‘ کنونشن جاری ہیں۔ لاہور میں جامع مسجد امامیہ کالونی، ملتان میں جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ نیو ملتان، راولپنڈی میں جامع امام صادق G 9/2 اسلام آباد، پشاور میں جامع شہید عارف حسین الحسینی جی ٹی روڈ پشاور، آزاد کشمیر میں مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد، ڈیرہ غازیخان میں امام بارگاہ جوہر علی( وڈانی امام بارگاہ)اور سرگودھا میں امام بارگاہ قصرالقائم Bبلاک سرگودھا میں ڈویژنل کنونشن جاری ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ۔ کونشنزمیں آئی ایس او کے اراکین ، سیِنیئرز، علمائے کرام اور سابقین کی بڑی تعداد شریک ہے۔

آئی ایس او کے مرکزی دفتر المصطفی ہاؤس لاہور سے جاری اعلامیے کے مطابق آج تمام کنونشنز میں عالمی اسلامی بیداری کانفرنسز منعقد ہوں گیں۔ جن میں مرکزی کابینہ کے نمائندوں کے علاوہ بزرگ علمائے کرام اور سابق مرکزی صدور خطاب کریں گے۔ کنونشنز کا اختتام اتوار کو ہو گا جس میں نئے ڈویژنل صدور کا انتخاب بھی ہوگا۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران لاہور، ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں ہونے والے ڈویژنل کنونشنز میں شرکت اور خصوصی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 314171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش