0
Tuesday 29 Oct 2013 22:23

بھارت، ہندو زیادہ بچے پیدا کریں تاکہ آبادی متوازن رہے، آر ایس ایس

بھارت، ہندو زیادہ بچے پیدا کریں تاکہ آبادی متوازن رہے، آر ایس ایس
اسلام ٹائمز۔ انڈیا میں قوم پرست ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ مسلمانوں کو زیادہ پسند نہیں کرتی، یہ تاثر تو پرانا ہے لیکن ہندوؤں کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے وہ کس حد تک جاسکتی ہے اس کا ہوش ربا انکشاف خود آر ایس ایس کے ایک رہنما نے کیا ہے، بس خوشی کی بات یہ ہے کہ آر ایس ایس کی حکمتِ عملی قومی مفاد میں بھلے ہی نہ ہو لیکن قانون کے دائرے میں ضرور ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کو بھی زیادہ بچے پیدا کرنے چاہییں تاکہ ملک میں ڈیموگرافک عدم توازن پیدا نہ ہو یا آسان الفاظ میں مسلمانوں کی آبادی ہندوؤں کے مقابلے میں زیادہ نہ ہوجائے، یہ تو معلوم نہیں کہ آر ایس ایس کو صرف تناسب کی فکر ہے یا یہ خطرہ ہے کہ اقلیت اکثریت میں تبدیل ہو سکتی ہے، جیسا کہ ماضی میں اسے تشویش رہی ہے، لیکن جو غیر معمولی قربانی اس نے مانگی ہے، لگتا نہیں ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پڑھے لکھے ہندو نوجوان اس کے لیے تیار ہوں گے۔

آر ایس ایس کے جوائنٹ جنرل سیکرٹری دتاتریا ہوسابلے کے مطابق مسلمان زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں اور ہندوؤں میں خاندانی منصوبہ بندی کی وجہ سے اب ملک کو مسلح افواج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کی کمی کا سامنا ہے، شاید خود آر ایس ایس کو بھی یہ اندازہ نہ ہو کہ اگر نوجوان ہندو اس کی اپیل پر عمل کرتے ہیں تو اس سے ملک میں ہندو مسلم کا فرق ختم ہوجائے گا اور قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا کیونکہ پھر تنظیم کی مہربانی سے دونوں ایک ہی راہ پر گامزن ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 315522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش