0
Tuesday 29 Oct 2013 21:45

موجودہ اور سابقہ حکمران ویژن سے عاری اور پلاننگ سے نابلد ہیں، قمر عباس دھول

موجودہ اور سابقہ حکمران ویژن سے عاری اور پلاننگ سے نابلد ہیں، قمر عباس دھول
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے زونل ناظم چوہدری قمر عباس دھول نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکمران ویژن سے عاری اور پلاننگ سے نابلد ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے پورے ملک کو لوٹ سیل پر لگا دیاگیا ہے۔ حالات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں، عوام کا اس غریب کش اور عوام دشمن نظام سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے اور حالات انقلاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وہ تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ضلعی امیر میجر محمد اقبال چغتائی، ضلعی ناظم ممتاز نون، میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی، پروفیسر جاوید اختر زواری، رائو وقاراحمد، مصباح اسحاق، احسان سعیدی، مہرفدا حسین، غلام مرتضیٰ آہیر، غلام حسین کھوکھر، عمردین مسعود اور دیگر نے شرکت کی۔ چوہدری قمر عباس دھول نے کہاکہ پاکستان پر چند فیصد اشرافیہ کا قبضہ ہے جو عوام کے حقوق کو غصب کئے ہوئے ہیں۔ عوام کو ان غاصب حکمرانوں سے اپنے حقوق چھیننے ہونگے ورنہ یہ غاصب حکمران سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوامی سیلاب اس غریب کش نظام کو بہا لے جائے گا اور یہ سارے کرپٹ عناصر عوامی سیلاب کا سامنا نہیں کرسکیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 315557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش