0
Monday 4 Nov 2013 01:01
ہمارا کل سرمایہ شہید و شہادت ہیں

شہداء کی ارواح سے عہد کرتے ہیں کہ انکے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے، علامہ جواد ہادی

شہداء کی ارواح سے عہد کرتے ہیں کہ انکے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے، علامہ جواد ہادی
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقدہ عظمت شہداء و استقبال محرم الحرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جواد ہادی نے کہا ہے کہ ہمارا کل سرمایہ شہید و شہادت ہیں۔ یہ مدرسہ بھی شہید کا ورثہ ہے۔ وہ شہید جو پاکستان کے شہداء کا سالار ہے۔ وہ شہید جو قافلہ شہداء کے سالار اور ہمارے رہبر و رہنما ہیں۔ آج ہم شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور شہدائے پشاور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں عرصہ دراز سے ہمارا خون صرف اس جرم میں بہایا جا رہا ہے کہ ہم پرچم رسول اللہ (ص) کو بلند کئے ہوئے ہیں۔ سفین و جمل و خندق میں جو لوگ رسول اللہ (ص) کا نام ختم نہ کرسکے آج وہ ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مدرسہ شہید حسینی بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کا قصور فقط یہ تھا کہ وہ اہل بیت (ع) کے نام لیوا تھے۔ ان شہداء میں بھی شہید حسینی کے خاندان نے اپنا حصہ ڈالا اور شہید کے پوتے مہدی نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کو حیات جاودانی کا تمغہ قرآن نے دیا ہے۔ ہم ارواح شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم شہداء کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے اور جو پرچم شہداء کے ہاتھ میں تھا اسے سربلند رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 317313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش