0
Thursday 7 Nov 2013 10:03

سرینگر، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام یوم حسین (ع) کا انعقاد

سرینگر، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام یوم حسین (ع) کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے اہتمام سے اقبال خمینی ہال سرینگر میں محرم الحرام کے آغاز پر یوم حسین (ع) کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا مولوی عباس انصاری نے کی، تقریب میں میرواعظ کشمیر عمر فاروق، جمیعت حمایت اسلام کے سربراہ مولانا شوکت حسین کینگ، انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی، کاروان اسلامی کے سربراہ مولونا غلام رسول حامی، آغا سید عابد حسین موسوی کے علاوہ محتلف ظبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے مفکرین نے شرکت کی، تقریب میں مقرین نے شہادت امام حسین (ع) اور واقعہ کربلا پر قرآن کریم کی روشنی اور تاریخی و احادیث کے اعتبار سے مفصل روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کے لئے شہادت حسین کو آیڈل بنایا جائے اور آپسی بھائی چارہ کو قائم دائم رکھے، میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسلمانان کشمیر سے محرم الحرام کے ایام کے دوران اتحاد و اتفاق کو قائم و دایم رکھتے ہوئے ایسے عناصر پر کڑی نطر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جو ان مقدس ایام کے دوران اپنی شیطانی حرکات اور اپنے ذاتی مفادات کے خاطر امام عالی مقام کے اصل مقصد شہادت کو ٹھیس پہنچانے کی مذموم کوشش کرتے ہے۔

صدر مجلس مولانا عباس انصاری نے ریاست کی موجودہ تبدیل شدہ صورت حال کو غور طلب قرار دیتے ہوئے مسلمانان کشمیر سے بلا لحاظ مسلک و فرقہ و نظریہ درد مندانہ اپیل کی کہ وہ عالم ا سلام کو در پیش چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے صفوں میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند اتحاد اتفاق قائم رکھے، انہوں نے حکومت کے اُس فیصلے کی زبردست مذمت کی جس کی رو سے اس سال بھی سیول لاینز علاقہ سے برآمد ہونے والے 8 اور 10 محرم کے جلوسوں پر بلا جواز پابندی برقرار رکھی، مولانا عباس انصاری نے حیران گی ظاہر کی کہ حکومت سیکورٹی کی وجوہات پابندی کے لئے جواز پیش کرتی ہے جب کہ امام حسینؑ کی شہادت اور پیغام انسانیت پر سبھی لوگ بلا لحاظ مذیب و ملت عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں مگر حکومت وقت اپنے سیاسی مفادات کی آڑ میں خواہ مخواہ ایسی صورت حال پیدا کرتی ہے کہ گویا جلوسوں پر سے پابندی اٹھانے سے امن و امان خراب ہوگا، انہوں نے حکومت کے اس نظریہ کو فرسودہ اور ناقابل قبول قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 318250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش