0
Friday 8 Nov 2013 00:25

پشاور، جماعت اسلامی آج نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا دے گی

پشاور، جماعت اسلامی آج نیٹو سپلائی روٹ پر دھرنا دے گی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جمعتہ المبارک کو جماعت اسلامی ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی کے لئے استعمال ہونے والے رنگ روڈ پر احتجاجی دھرنا دے گی جبکہ دھرنے کے موقع پر نیٹو سپلائی ایک دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرون حملوں کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکن بعد از نماز جمعہ نیٹو سپلائی کے لئے استعمال ہونے والے رنگ روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ دھرنے کے دوران نیٹو سپلائی کو مکمل طور پر بلاک کیا جائے گا۔ احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اور صوبائی وزیر سراج الحق اور جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ خطاب کریں گے۔ دھرنے کے موقع پر تین سو پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے نیٹو سپلائی سے منسلک ٹرانسپورٹرز نے کمپنیوں پر واضح کر دیا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش نظر نیٹو کو سامان کی نقل و حمل ایک دن کے لیے بند رکھی جائے گی۔ جبکہ دھرنے کے اختتام تک نیٹو سپلائی سے وابستہ گاڑیاں پنجاب کی حدود میں ہی کھڑی کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ضلعی یا صوبائی انتظامیہ نے نیٹو کو سامان کی نقل و حمل پر روکنے کے احکامات جاری نہیں کیے بلکہ یہ ٹرانسپورٹرز کا ذاتی فیصلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 318724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش