0
Monday 11 Nov 2013 07:32

ملتان، تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب مستغاث کے عنوان سے محفل نعت

ملتان، تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب مستغاث کے عنوان سے محفل نعت
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ملتان ضلع ملتان کے زیر اہتمام عظیم الشان محفلِ نعت ''شب مستغاث '' کے عنوان سے دربار عالیہ مخدوم عبدالرشید حقانی منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر مخدوم زوارالحسن قادری نے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض مہمانِ خصوصی تھے۔ محفل نعت میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی، محفل بعد نماز عشاء شروع ہوکر نماز فجر کے وقت ختم ہوئی۔ محفلِ نعت سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن ملتان زون کے ناظم دعوت مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ ہر شخص خدا کی معرفت حاصل کرنا چاہتا ہے مگر معرفت الہی غلامی رسول(ص) کے بغیر ممکن نہیں۔ ایمان کی اصل یہی ہے کہ واسطہ رسالت کے بغیر بارگاہ خدا تک پہنچنے کی ہر کوشش بے کار وبے سود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں سیرت رسول (ص)کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا معاشرہ امن و محبت کا گہوارہ بن سکے۔

محفل نعت میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خوان الحاج محمد یوسف میمن کے علاوہ ملک عبدالمصطفےٰ سعیدی، غلام شبیر ہاشمی، قاری لیاقت علی مجددی، عبدالخالق قادری، ملک محمد یار پڑھیار، ریاض حسین حامد صابری، مفتی جمیل قادری، شکیل قادری، نواز شاہ مہروی، قاری ظفر چشتی، حمید نواز، احمد نواز عصیمی برادران، قاری ایاز چشتی، اللہ بچایا صابری، سجاد نقشبندی اور قاری سجاد شاہ نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 319720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش