0
Sunday 10 Nov 2013 17:51

رائے ونڈ کے سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا

رائے ونڈ کے سالانہ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اجتماعی رقعت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اختتامی دعا میں خواتین سمیت تقریبا پانچ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ دعا سے قبل امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے پنڈال میں بیٹھے ہوئے مجمعے کو ہدایات جاری کیں۔ 61 واں سالانہ سہ روزہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج مولانا زبیر الحسن آف انڈیا کی دعا کے ساتھ ختم ہو گیا۔ اجتماعی دعا 10 بجے شروع ہوئی جبکہ دعا کا دورانیہ 30 منٹ تک ر ہا۔ دعا میں ملکی اور غیر ملکی لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ رقعت آمیز دعا میں نوجوانوں، بوڑھوں، بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ مولانا زبیر الحسن نے اختتامی دعا میں کہا کہ اے اللہ دنیا میں دین کی ہوائیں چلا دے، اے اللہ ہماری خطاؤں اور سیاہ کاریوں کو معاف فرما دے، اے اللہ تو ہمارا بن جا اور ہمیں اپنا بنا لے، اے اللہ ہمارے گناہوں اور بداعمالیوں پر درگزر فرما دے، اے اللہ دنیا میں اسلام کا بول بالا فرما دے، اے اللہ ہمیں اپنے نبی (ص) کی سنتوں کو زندہ کرنے والا بنا دے۔

انہوں نے کہا کہ اے اللہ ہمیں دین پر چلنے کی توفیق عطا فرما دے، اے اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرما لے، اے اللہ عالم اسلام کے دلوں کو جوڑ دے، اجتماعی دعا سے پہلے حاجی عبدالوہاب نے پنڈال میں بیٹھے ہوئے ہجوم کو ہدایات جاری کیں۔ ہدایات کے دوران انہوں نے پنڈال میں بیٹھے ہو ئے لوگوں کو اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول(ص) کے بتائے ہوے طریقو ں پر گزانے پر تلقین کی۔ دعا کے بعد ہزاروں تشکیل شدہ جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو گئیں جبکہ لا تعداد لوگوں نے دین اسلام کی روشنی پھیلانے کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں جبکہ سینکڑوں لوگوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزہ اور چلہ لگانے کے لئے اپنا نام درج کرایا۔
خبر کا کوڈ : 319596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش