0
Saturday 16 Nov 2013 10:09

راولپنڈی واقعہ پر مذہبی اور سیاسی رہنماوٴں کا اظہار افسوس

راولپنڈی واقعہ پر مذہبی اور سیاسی رہنماوٴں کا اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی واقعہ پر مذہبی اور سیاسی رہنماوٴں نے افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ واقعہ قابل مذمت ہے اور امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ حکومت واقعہ کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ مولانا سمیع الحق نے راولپنڈی واقعے کو انتظامی نااہلی قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مجلسِ وحدتِ مسلمین نے بھی واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ مجلس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ پنجاب انتظامیہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ راولپنڈی واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، وزیراعلیٰ خود صورتحال کو معمول پر لانے کیلیے اقدامات کریں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے راول پنڈی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے راولپنڈی واقعے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے وفاقی اورپنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین نے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہرگزمشتعل نہ ہوں بلکہ پرامن اور متحد رہیں۔
خبر کا کوڈ : 321403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش