0
Saturday 16 Nov 2013 11:52

بھارت کا دنیا بھر میں اپنے فوجی اتاشیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

بھارت کا دنیا بھر میں اپنے فوجی اتاشیوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت دنیا بھر میں اپنی فوجی سفارت کاری کو فروغ دینے کیلیے ملٹری اتاشی یا دفاعی مشیروں میں اضافہ کر رہا ہے اس وقت بھی مختلف ملکوں میں بھارت کے 100 اتاشی مقرر ہیں، تاہم بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ملٹری اتاشیوں کے لیے 26نئی اسامیاں پیدا کی جا رہی ہیں، یہ عہدیدار ان علاقوں یا ملکوں میں تعینات کئے جائیں گے، جنھیں پہلے نظر انداز کیا گیا لیکن یہ اسٹریٹیجک نکتہ نظرسے اہم ہیں۔ ایسے ملکوں میں وسط ایشیا اور بحرہ ہند کے خطے کے ممالک شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چین بھی ان ملکوں میں شامل ہے ،جہاں بھارت اپنی فوجی موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔ ملٹری اتاشی دوسرے ممالک کی فوج کے ساتھ سفارت کاری اور فوجی ذریعہ کا کام انجام دے کر اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ دیں گے ،جبکہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا حصول کے لیے بھی کوششیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 321410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش