0
Monday 18 Nov 2013 19:39

پاراچنار سمیت ملک بھر میں شیعیان علی (ع) کیساتھ روا سلوک قابل مذمت ہے، علامہ عابد حسینی

پاراچنار سمیت ملک بھر میں شیعیان علی (ع) کیساتھ روا سلوک قابل مذمت ہے، علامہ عابد حسینی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں امام بارگاہوں اور عزاداران امام حسین علیہ السلام پر وحشیانہ حملوں، نیز گذشتہ روز پاراچنار کے نواحی علاقے علی شاری میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے تحریک حسینی کے پرامن رضاکاروں پر کرم ایف سی کی جانب سے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اسلام ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ امام بارگاہوں پر حملے کرنے والے خود کو مسلمان کہتے ہیں جبکہ انکا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرپسندوں کے اس چھوٹے سے ٹولے نے پورے ملک کو سر پر اٹھا رکھا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں سرے سے کوئی حکومت ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور کے پی کے حکومت سے خیر اور انصاف کی کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے تو حکومت سنبھالتے ہی خود کو طالبان کا ترجماں ثابت کر دیا ہے۔ 

تحریک حسینی کے سرپرست اعلٰی نے پورے ملک خصوصاً پارچنار کے نواحی علاقے علی شاری میں محرم کے لئے سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے تحریک حسینی کے رضاکاروں پر ایف سی کی جانب سے بلاوجہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ تمام واقعات میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سابق سینیٹر نے کہا کہ پاراچنار میں آئے روز مقامی انتظامیہ، خصوصاً ایف سی کی جانب سے طوری اقوام کے ساتھ ایسا ہی کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے۔ کبھی بے گناہ خواتین کو گھروں کے اندر نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی راستہ چلتے ہوئے پرامن شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تلاشی اور سکیورٹی کے نام ہر مقامی پرامن افراد کو تو بلا کسی وجہ خوب تنگ کیا جاتا ہے، جبکہ امپورٹڈ دہشتگردوں کو سرکاری گاڑیوں میں بغیر تلاشی کے انہی پھاٹکوں سے بغیر کسی روک ٹوک کے گزارا جاتا ہے۔ علامہ عابد حسینی کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو عوام خود ہی راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 322221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش