0
Thursday 21 Nov 2013 16:54

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''آل پارٹیز امن کانفرنس'' بیس سے زائد جماعتوں کی شرکت

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ''آل پارٹیز امن اکانفرنس''ملتان کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ امن کانفرنس میں صوبائی وزیرجیل خانہ جات ومسلم لیگ کے رہنما چوہدری عبدالوحید آرائیں، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل مفتی غلام مصطفی رضوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی، انجمن تحفظ عزادری کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ، بزرگ تاجر رہنما خواجہ شفیق احمد، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی رہنمایافث نویدہاشمی، جماعت اہلسنت ملتان کے ناظم صاحبزادہ مطیع الرسول، پاکستان سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مطلوب بخاری، تحریک منہاج القرآن کے امیر میجر(ر)اقبال چغتائی، پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوارڈینیٹر رائو عارف رضوی، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمانفیس احمد انصاری، پاکستان تحریک انصاف کے رہنمابیرسٹر وسیم بادوزئی، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد اسلم، سینیئرصحافی وملتان پریس کلب کے نائب صدر مظہرجاوید، سینئرنائب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مہرنصیرتھہیم، انجمن لائسنسداران ملتان کے رہنماسید اسد عباس بخاری، متحدہ قومی موومنٹ کے سید وصیح حیدر، ذیشان حیدر، انجمن لائسنسداران ملتان کے صدر سید اصغر عباس نقوی، تحریک صوبہ ملتان کے چیئرمین رانا تصویراحمد، مستقبل پاکستان کے صدر وسیم فاروقی، مسلم لیگ ن کے رہنما اطہرممتاز، تاجر رہنماسلطان محمود ملک، مہر شاکر احمد، ایپکا کے رہنمامحمد عباس صدیقی، مہرسخاوت علی، اسلامک میڈیافائونڈیشن کے کوارڈینیٹر محمد علی رضوی، فلسطین فائونڈیشن ملتان کے ترجمان ثقلین نقوی ودیگرنے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 323235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش