0
Friday 22 Nov 2013 21:35
دھرنا سیاست سے اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا

خالصتا امریکی بجٹ سے چلنے والی حکومت کا امریکا کے خلاف احتجاج منافقت ہے، پرویز رشید

خالصتا امریکی بجٹ سے چلنے والی حکومت کا امریکا کے خلاف احتجاج منافقت ہے، پرویز رشید

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی آج کی نیوز کانفرنس کے دوران ان کے دائیں بائیں کھڑے افراد کے دور میں ڈرون حملے شروع ہوئے، وزیراعظم نوازشریف دنیا کے ساتھ تعلقات سنوارنے اور عمران خان بگاڑنے میں لگے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اسلام آباد میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے تو ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ اور امریکی انتظامیہ کے سامنے آواز اٹھائی ہے، حیرت ہے کہ عمران خان آئین توڑ کر غاصبانہ قبضہ کرنے والوں کے سامنے سربسجود ہو جاتے ہیں، ملک میں ڈرون حملوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے عمران خان کی نیوز کانفرنس میں ان کے دائیں بائیں کھڑے افراد کے دور میں شروع ہوئے تھے اور یہی لوگ ریفرنڈم کے حمایتی بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونی والوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ پرویز رشید نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں کم کرنے کا فارمولا ایجاد کریں۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دھرنا سیاست سے اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا اگر تحریک انصاف والے اسلام آباد آئیں گے تو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اکثریت ان کے ساتھ نہیں ہو گی۔ ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ خالصتا امریکی بجٹ سے چلنے والی حکومت امریکا کے خلاف احتجاج کرتی ہے تو یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے، لوگوں کے جذبات سے کھیل کر پختونخواہ کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ دھرنا یا احتجاج سیاسی جماعت کا حق ہے ،لیکن اصل ایشو سے توجہ نہ ہٹائی جائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے یہ بتائیں کہ خیبرپختونخوا میں انہوں نے کیا عوامی خدمت کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 323664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش