0
Saturday 23 Nov 2013 19:13
امریکہ کے معاملے میں اب دوٹوک موقف اپنانے کی ضرورت ہے

پاکستان کے 95 فیصد لوگ امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، حمید گل

پاکستان کے 95 فیصد لوگ امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، حمید گل
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا واقعہ پاکستان پر زمینی ڈرون حملہ ہے، غربت سے کوئی قوم نہیں مرتی لیکن اپنی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت نہ کر سکنے والی قومیں مر جاتی ہیں، امریکہ بدمست ہاتھی ہے جب ہم ڈالروں کیلئے اسکی طرف دیکھیں گے اور ہماری معیشت اسکی مرہون منت رہے گی تو وہ کیوں ہماری بات سنے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیا جائے اور غریب کی بجائے امراء کو قربانی دینے کیلئے تیار کیا جائے۔ ایک انٹرویو میں جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہت اعلیٰ دماغ ہیں جو اس ملک کی قیادت کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن وہ اس نظام کی وجہ سے اس سے دور ہیں، بدقسمتی سے آج کے لیڈر سیاسی ہیں ان میں کوئی بھی قوم کا لیڈر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 95 فیصد لوگ امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی عوام سے رابطہ کریں اور انہیں اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے معاملے میں اب دوٹوک موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔ امریکہ ایک ایسا بدمست ہاتھی ہے جو ہماری بات نہیں سن رہا اور سرتاج عزیز کے بیان کے بعد ٹل میں ڈرون حملہ اسکا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اب قوم کو اعتماد میں لیں اور ان سے پوچھیں وہ قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ غریب عوام پہلے ہی قربانیاں دے رہے ہیں اب امراء کو قربانی کے لئے تیار کیا جائے اور جو لوگ ملک و قوم کی دولت لوٹ کر باہر چلے گئے ہیں اسے واپس لایا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی قوم غربت سے مر جائے بلکہ وہ جو قومیں اپنی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت نہیں کرتیں وہ مرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصیر اللہ حقانی پاکستان کا دوست تھا، کچھ قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں، راولپنڈی واقعہ زمینی ڈرون حملہ ہے، یہ ایسی سازش ہے کہ پاکستانی فوج کو شہروں میں پھیلا دیا جائے اور ہم اپنے دفاع کے بھی قابل نہ رہیں۔
خبر کا کوڈ : 323918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش