0
Sunday 24 Nov 2013 16:59

خیبرپختونخوا میں لگی آگ ہم سب کو مل کر بجھانا ہوگی،مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں لگی آگ ہم سب کو مل کر بجھانا ہوگی،مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا حساس صوبہ ہے،جہاں ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے، اس آگ کو ہم سب کو مل کر بجھانا ہوگا،کرک میں عوامی جلسہ سے خطاب میں جے یو آئی کے سربراہ نے کہا امن کیلئے ہم نے کہا تھا کہ مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے،ملک میں امن کیلئے ہم نے مذاکرات کی بات کی تھی۔مذاکراتی عمل نے ثابت کردیا ہماری پالیسیاں دور رس اورقیادت دور اندیش ہے،کہا جاتا ہے کہ طالبان آئین کو نہیں مانتے، عدلیہ کو نہیں مانتے،تاہم جوشخص بندوق کے زورپرشریعت کا نفاذ چاہتا ہے، ہمارا نظریہ نہیں ہے،ہم بندوق کے ذریعے شریعت نہیں لانا چاہتے،ہم اس کے حق میں نہیں۔جب تک نظام کو اسلام کے مطابق نہیں بنایا جاتا، آئین پامال ہوتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 324173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش