0
Monday 25 Nov 2013 23:24

بلوچستان میں فائرنگ سے سرکاری افسر اور بی این پی کے رہنماء جاں بحق

بلوچستان میں فائرنگ سے سرکاری افسر اور بی این پی کے رہنماء جاں بحق

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سرکاری ملازم جبکہ خضدار میں بی این پی کے نامزد امیدوار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سول سیکرٹریٹ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ عبدالحکیم شاہوانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ دریں اثناء خضدار میں ارباب کمپلیکس کے قریب نامعلوم افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے کونسلر محمد گل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، جسے ہسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ انتظامیہ نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

خبر کا کوڈ : 324605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش