0
Monday 2 Dec 2013 20:39

میرانشاہ ڈرون حملے میں ہلاک شدہ شخص کی شناخت جبکہ ہنگو ڈرون کی فرانزک رپورٹ آئی جی کے پی کے کو مل گئی

میرانشاہ ڈرون حملے میں ہلاک شدہ شخص کی شناخت جبکہ ہنگو ڈرون کی فرانزک رپورٹ آئی جی کے پی کے کو مل گئی
اسلام ٹائمز۔ میرانشاہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت ہوگئی ہے،ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں ماراگیاعبدالرحمان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کارہائشی تھا،عبدالرحمان کی نمازجنازہ آج مسجدالہدیٰ میں اداکی گئی،ذرائع کے مطابق عبدالرحمان نے سرسیدیونیورسٹی گلشن اقبال سے تعلیم حاصل کی،عبدالرحمان اسلامی جمعیت طلباکاسرگرم کارکن تھا۔ 

دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ ہنگوڈرون حملے کی فرانزک رپورٹ مل گئی،آئی جی کے پی کے نے کہا کہ رپورٹ میں ڈرون حملہ ثابت ہوگیاہے۔ ناصر درانی کا مزید کہنا تھا کہ دفترخارجہ سے معلومات کیلئے سوالنامہ بھیجا گیا ہے،اس مرحلے پر تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کرسکتے۔
خبر کا کوڈ : 326767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش