0
Tuesday 3 Dec 2013 22:43

سرکاری مشینری امیدواروں کیلئے استعمال کرنا غیر قانونی ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

سرکاری مشینری امیدواروں کیلئے استعمال کرنا غیر قانونی ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سرکاری مشینری امیدواروں کیلئے استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ میٹروپولیٹن میں انتخابی مراحل کے دوران بھرتیاں اور صرف سرکاری امیدواروں کے حلقوں میں انتخابی صفائی مہم اور نجی سکولوں میں پولنگ اسٹیشنز کا قیام یہ تمام اقدامات بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے زمرے میں آتے ہیں۔ الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔ کوئٹہ انتظامیہ کے ارباب و اختیار ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کر رہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ 11 مئی کی پالیسی کو دوبارہ اپنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی رنگ و نسل اور مذہبی تنگ نظری سے بالاتر ہو کر ترقی پسند، روشن خیال سیاسی قومی جماعت ہے، جو انسانیت کی فلاح و بہبود اور اقدار کی قدر کرتی ہے۔ اسی لئے پارٹی نے کوئٹہ میں تمام اقوام کے لوگوں کو امیدوار بنا کر سامنے لائے ہیں۔ تاکہ یہاں عوام آپس میں شیروشکر ہو کر رہیں۔ بی این پی کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے باکردار، مخلص اور تعلیم یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرکے یہ ثابت کردیں، کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے اچھے اور برے کی تمیز کر سکتے ہیں۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اکیسویں صدی میں کوئٹہ سمیت بلوچ معاشرہ 13ویں صدی کا عکاس ہے۔ الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں، تاکہ عوام کا اعتماد انتخابات سے نہ اٹھے۔ بلدیاتی الیکشن کے دوران میٹروپولیٹن کوئٹہ میں غیر قانونی بھرتیاں، صفائی مہم کے دوران سبزل روڈ، سریاب، ہدہ، دیبہ، وحدت کالونی، کسٹم، مشرقی بائی پاس اور دیگر علاقوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری امیدواروں کے علاقوں میں صفائی مہم چلانا اور غیر امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے نجی پرائیویٹ سکولوں میں پولنگ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ کے ارباب اختیار اور الیکشن کمیشن فوری طور پر ایسے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے۔ اس کے برعکس یہ ثابت ہو جائے گا کہ الیکشن میں دھاندلی کی جائے گی۔ مقررین نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے فارم 14 کی پولنگ اسٹیشنز پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ امیدواروں کی بےچینی کا خاتمہ اور دھاندلی کی روک تھام ممکن ہو۔ مقررین نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس پولنگ کے روز غیر جانبدار ہونے کا ثبوت فراہم کریں تاکہ 11مئی کی طرح ایسا نہ ہو کہ ان پر جانبداری کا الزام لگے۔

خبر کا کوڈ : 327118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش