0
Friday 6 Dec 2013 21:55

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا خوش آئندہے، صدرچیمبر آف کامرس

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا خوش آئندہے، صدرچیمبر آف کامرس
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرانجینئر سہیل بن رشید نے یورپی یونین کے سفیر لارس گنارویگے مارک کی طرف سے لاہور میں یورپ اور پاکستان کے مابین نئی سرمایہ کاری اور تجارتی مواقعوں کے بارے میں منعقدہ سیمینار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کا 2012 میں تجارتی حجم 9 بلین یورو کے قریب تھا اس کے علاوہ یورپی یونین پاکستان میں تکنیکی معاونت اورووکیشنل ٹریننگ کے شعبہ جات میں بھی خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں سرمایہ کاری، توانائی، ٹریڈ پالیسی سمیت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی فروغ کے امور پر تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور ملک بھر سے بزنس لیڈرشپ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی ملاقات یورپی ممالک کے سفیروں سے بھی ہوئی اور انہوں نے یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو یکم جنوری 2014 ء سے ملنے والے جی ایس پی پلس درجہ کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 50 ہزار قیمتوں جانوں کا نذرانہ دیا ہے جبکہ اسے 100 بلین ڈالر کے معاشی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس صورتحال میں یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی خوش آئند اقدام ہے۔
خبر کا کوڈ : 328103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش