0
Saturday 7 Dec 2013 12:51

حیات آباد ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا جاری

حیات آباد ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا جاری
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے حیات آباد ٹول پلازہ پرپاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔ حیات آباد ٹول پلازہ پر آج صبح ہی پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی آمد شروع ہو گئی تھی۔آج دھرنے کے14 ویں روزحلقہ پی کے 4 کے کارکنان عارف یوسف کے قیادت میں دھرنے کے مقام پر پہنچے اور نیٹوسپلائی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں کو چیک کرنے کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ دھرنے کے ارد گرد سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 328210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش