0
Sunday 8 Dec 2013 00:42

اس سے پہلے کہ لوگ یاد دلائیں ہم خود وعدے پورا کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز

اس سے پہلے کہ لوگ یاد دلائیں ہم خود وعدے پورا کرنا چاہتے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ یوتھ بزنس لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ لوگ یاد دلائیں ہم خود وعدے پورا کرنا چاہتے ہیں۔ قرضہ اسکیم کو شفاف رکھنے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کا شکریہ ادا کرتی ہیں کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے انہیں اہم ذمہ داریاں دی گئیں۔ مریم نواز نے یوتھ لون پروگرام نوجوانون کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچاس فیصد قرضے ہنرمند خواتین کے لئے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ اس کی شرائط بھی آسان ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک لاکھ نوجوان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے، پروگرام کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے قوم کے نوجوانوں سے وعدے کا کلپ بھی دکھایا گیا۔ مریم نواز کی تقریر کے بعد خصوصی ترانہ بھی پیش کیا گیا جس میں ملک سے اندھیروں کے خاتمے اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 328403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش