0
Sunday 8 Dec 2013 20:50

وزیر خزانہ نے ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے 170 ستر ارب ڈالرز کمائے، عمر ریاض عباسی

وزیر خزانہ نے ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے 170 ستر ارب ڈالرز کمائے، عمر ریاض عباسی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر عمر ریاض عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے مفادات مشترکہ ہیں، اپنی اپنی باری پر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، پاکستانی عوام کے خون پسینے کی کمائی جسے سوئس بینکوں میں رکھا گیا تھا دو سو میں سے سو ارب ڈالر کی خطیر رقم سوئس حکومت نے منجمند کر دی ہے، رہنما عوامی تحریک نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ ہمارے وزیر خزانہ نے ڈالر کے اتار چڑھاؤ سے 170 ستر ارب ڈالر حالیہ دنوں میں کمائے ہیں۔ ان نے مزید انکشاف کیا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے ایک سیاسی حریف جمائیکا لیک ٹاور میں حصہ دار ہیں۔ عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں، درحقیقت ان کے کاروبار مشترکہ ہیں۔ جس کی واضح مثال وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیرون ملک قائم ہونے والے ہوٹل کا افتتاح ہے جو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے ہاتھوں کروایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں پاکستانی سیاستدانوں کی طرف سے کھربوں ڈالر زکی سرمایہ کاری کی گئی، اگر اس رقم کا 10فیصد بھی وطن واپس لایا جائے تو پاکستان کی ہر اینٹ سونے سے بنائی جا سکتی، عوامی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو خریدنے کے لئے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ کر قرضہ سکیم شروع کی گئی ہے، نوجوان قرضہ ضرور لیں لیکن حکومت کو واپس نہ کریں۔

عمر ریاض عباسی کا کہنا تھا کہ امیر شام نے امام حسن علیہ السلام کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے فاسق و فاجر بیٹے کو مسند خلافت پر بٹھایا۔ اسی طرح گزشتہ حکومت نے علامہ طاہر القادری کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارلیمان میں جانے والے لوگوں کی پڑتال نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید کی جاسکتی ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے سبکدوش ہونے کے بعد ایک آنکھ والا اندھا انصاف ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کو شہید کہنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ علامہ طاہر القادری کے معاہدے پر تنقید کرنے والے عناصر کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے امام حسن ؑ کی جانب سے خلافت کو ٹھکرانے کی مثال پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسن ؑ نے خلافت کو بادشاہت کے ہاتھ نہیں دیا تھا بلکہ دین اسلام کو مضبوط کیا تھا۔ امام حسن ؑ کے حق پر ہونے کی وجہ سے ان کے جنازے پر تیر برسائے گئے۔ جنازوں پر حملہ کرنے کی ابتداء مروان بن حکم نے کی۔ رہنما عوامی تحریک نے کہا کہ رحمان ملک نے اپنے ایک حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اگر طاہر القادری کا لانگ مارچ ایک دن اور دھرنا دئیے رہتا تو ملک میں مارشل لاء نافذ ہو جاتا۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ لانگ مارچ میں علامہ طاہر القادری اور ان کے اہل خانہ کنٹینر کی بجائے فرنٹ لائن پر ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 328613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش