0
Sunday 15 Dec 2013 23:30

بلوچستان حکومت اور کورین کمپنی کے درمیان شمسی توانائی معاہدہ طے پا گیا

بلوچستان حکومت اور کورین کمپنی کے درمیان شمسی توانائی معاہدہ طے پا گیا

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت اور کورین کمپنی کے درمیان شمسی توانائی کے ذریعے 300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ ایشیاء میں شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے سب سے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز 2014ء میں ہو گا۔ اس کی تکمیل 2017ء میں ہوگی۔ منصوبے پر 700 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ حکومت نے کورین کمپنی کو پلانٹ لگانے کے لیے کوئٹہ کے قریب 15 سو ایکڑ اراضی الاٹ کر دی۔ اتوار کے روز بلوچستان حکومت کی جانب سے سیکرٹری انرجی فواد ہاشم ربانی اور کورین کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر چوئی مون سوک (Dr. Choi Moon-sok) نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد بھی موجود تھے۔ وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کورین کمپنی کی جانب سے بلوچستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے اس منصوبے سے صوبے میں توانائی کا بحران کم کرنے میں مدد ملے گی اور صوبے کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں بالخصوص زراعت کے لیے بھی یہ منصوبہ سود مند ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں حالات سازگار ہیں اور صوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں، حکومت انہیں ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 330956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش