0
Monday 16 Dec 2013 23:08

سینیٹ کا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات فراہم کرنیکا مطالبہ

سینیٹ کا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات فراہم کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی ف نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی دوہری شہریت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے آبزرویشن دی کہ اگر معلومات کلاسیفائیڈ نہیں تو ایوان کو فراہم کی جانی چائیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے قرارداد پیش کی کہ دوہری شہریت رکھنے والے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے نام شائع کے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کئی بار استفسار کیا گیا کہ بتائیں کسی جج کی دوہری شہریت ہے یا نہیں لیکن رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب دیا ہے کہ جج پر دوہری شہریت کی پابندی نہیں، جو پوچھا گیا تھا اس کا جواب نہیں دیا جاتا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اگر کسی جج نے دوسرے ملک کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے تو وہ آئین کی پاسداری کا کس اخلاقی جواز سے کہے گا۔ چیئرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری نے آبزرویشن دی کہ اگر معلومات کلاسیفائیڈ نہیں تو ایوان کو بتانی چاہئیں۔ اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل اور جے یو آئی ف کے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ججز کی دوہری شہریت نہیں ہونی چاہئیے۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وہ اس بارے میں سپریم کورٹ سے معلومات لے کر ایوان میں پیش کریں گے جس پر قرارداد کو موٴخر کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 331332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش