0
Tuesday 17 Dec 2013 23:49

بلوچستان، خضدار میں نیٹو آئل ٹینکر نذر آتش

بلوچستان، خضدار میں نیٹو آئل ٹینکر نذر آتش

اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے آج منگل کو ضلع خضدار میں نیٹو فورسز کے لیے تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو نذرآتش کر دیا۔ لیویز اہلکار محمد ریاض نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ٹینکر پر شدید فائرنگ کی جس کے باعث اس میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ ٹینکر کے ڈارئیور بھی موقع سے فرار ہو گئے، جو اس حملے میں محفوظ رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد دور دور تک دھوئیں کے سیاہ بادل آسمان پر دیکھے گئے۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی خضدار میں فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر روانہ کر دی گئی تاہم ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ خیال رہے کہ گذشتہ چھ سال سے بھی زائد عرصے سے بلوچستان کے اضلاع خضدار، قلات، مستونگ، اور بولان میں نیٹو کے لیے سامانِ رسد لے جانے والے ٹرک اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 331633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش