1
0
Wednesday 18 Dec 2013 18:59
دہشتگردوں اور انکے سرپرستوں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے

حکومت خود ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتی ہے، اب باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے، علامہ ناصر عباس جعفری

راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) پر کوئی قدغن لگانے کی کوشش کی تو پورے پاکستان سے ردِعمل آئیگا
حکومت خود ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتی ہے، اب باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں نہتے عزاداروں پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت عملاً دہشتگردوں کی حکومت ہے، جو بے گناہوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی میں دہشتگردوں کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائے پڑھنے لکھے شیعہ نوجوانوں اور بزرگوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ان پر بربریت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی حکمرانی کا کوئی جواز نہیں، شہباز شریف وزیراعلٰی پنجاب نہیں وزیر خارجہ لگتے ہیں، راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) پر کوئی قدغن لگانے کی کوشش کی تو پورے پاکستان سے ردِعمل آئیگا، دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی دھماکہ تکفیری ٹولے کی سازش ہے، ان دہشت گردوں کیخلاف عملی قدم نہ اٹھایا گیا تو ملک میں خانہ جنگی دور کی بات نہیں، ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات آئین پاکستان اور اسلامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہیں، شہداء پاکستان کے وارثان کے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے کارکنان دہشت گردوں کیلئے سراغ رسانی کا کام کرتے ہیں، پاکستان کی شاہراہوں پر پُرتشدد مظاہرے کئے گئے، تکفیری نعرے لگے، لاہور میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں گئیں، لیکن کیا لاہور کی انتظامیہ نے تکفیریوں کیخلاف کوئی ایکشن لیا۔؟ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ہمارے شہید علامہ ناصر عباس کی شہادت پر 18 گھنٹے پرامن احتجاج ہوا، نہ کسی کیخلاف نعرے لگے، نہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی، ہماری امن پسندی ہی ہمارا جرم ہے جس کی وجہ سے ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی بم دھماکے کے ملزمان اسی سوچ و فکر کے حامل لوگ ہیں جو سانحہ عاشور پر فساد پھیلانے میں ملوث تھے، ان تکفیریوں کو سڑکوں پر شرابی، ڈاکو، رہزنوں کے گزرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن تکلیف ہے تو نواسہ رسول (ص) کی یاد میں اور میلاد مصطفٰی کی خوشی میں نکلنے والے جلوسوں سے تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں سے لگتا ہے کہ پنجاب حکومت جان بوجھ کر ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتی ہے، حکمران ایسی صورت حال پیدا کر رہے ہیں کہ ملک میں گلی محلوں میں جنگ چھڑ جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ علامہ ناصر عباس کے قتل میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں کہہ کر حکومت بری الذمہ نہیں ہوسکتی بلکہ ہمیں قاتل چاہیں اور حکومت کو اب باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان محب وطن قوم ہے، لیکن ہماری حب الوطنی کو بار بار نہ آزمایا جائے، مبادہ ہماری قوم سڑکوں پر نکل آئی تو حکمرانوں کو رائے ونڈ کی راہ دکھا کر ہی دم لے گی۔
خبر کا کوڈ : 331888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Bht khoob.....sada jio alama sahib ye her momn ki dili awaz hy
ہماری پیشکش