0
Friday 20 Dec 2013 09:34

امریکہ کا طورخم سے نیٹو سپلائی نہ کھلنے پر پاکستان کی امداد روکنے کا اشارہ

امریکہ کا طورخم سے نیٹو سپلائی نہ کھلنے پر پاکستان کی امداد روکنے کا اشارہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس نے نیٹو سپلائی نہ کھولنے کی صورت میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے بدلے ملنے والی امداد روکنے کی تجویز دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ نے اپنی فوج کے لیے سال 2014ء کے مجوزہ بجٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں طورخم سے نیٹو کا روٹ بحال نہ ہوا تو اسے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے بدلے میں ملنے والی امداد روک دی جائے گی۔ امریکی ڈیفنس اتھرآئزیشن ایکٹ 2014ء میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے خرچ کی جو رقم واپس کی جاتی ہے اس کی معیاد کو ایک سال کے لیے بڑھانے کا بھی ذکر ہے۔ یہ ایکٹ ایوان نمائندگان سے منظور ہوچکا ہے اور امکان ہے کہ اسے سینیٹ کی بھی منظوری مل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 332410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش