0
Friday 20 Dec 2013 19:49

امام حسن علیہ السّلام کی زندگی موجودہ دور میں مشعلِ راہ ہے، جماعت اہل سنت

امام حسن علیہ السّلام کی زندگی موجودہ دور میں مشعلِ راہ ہے، جماعت اہل سنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امام حسن علیہ السّلام کے کردار و عمل سے راہنمائی حاصل کریں۔ صحابہ اور اہلِ بیت کی محبت ایمان کی بنیاد ہے۔ امام حسن علیہ السّلام اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ نواسۂ رسول امام حسن علیہ السّلام کے افکار کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام اُمّتِ مسلمہ کے لیے روشن چراغ ہیں اور ان کا عمل مینارۂ نور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت صوبہ پنجاب کے زیراہتمام الحمرا ہال نمبر 2 میں منعقدہ حضرت امام حسن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت پیر سیّد ظفر اقبال شاہ نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ امام حسن علیہ السّلام تقویٰ، علم، بردباری اور سخاوت کے معاملے میں اپنی مثال آپ تھے۔ امام حسن علیہ السّلام کی زندگی موجودہ دور میں مشعلِ راہ ہے۔ امام حسن علیہ السّلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر سرخروئی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ امام حسن علیہ السّلام کی زندگی مہمان نوازی کے حوالے سے ضرب المثل ہے۔ کانفرنس سے جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ امام حسن علیہ السّلام کا کردار و عمل اُمّتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ کانفرنس سے مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، ڈاکٹر سیّد طاہر رضا بخاری، پیرسیّد اظہر الحسن شاہ، پیر سیّد ناظم حسین شاہ، پیر سیّد انتصار الحسن شاہ، پیر سیّد ذاکر سجاد شاہ زنجانی، مولانا غلام محمد سیالوی، پیر سیّد خلیل الرحمن شاہ بخاری، مولانا قاری محمد عارف سیالوی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 332597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش