0
Monday 23 Dec 2013 17:30

پاراچنار میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں

پاراچنار میں چہلم امام حسینؑ کے جلوس کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں
اسلام ٹائمز۔ آج صفر المظفر کی انیسویں تاریخ ہے، پاراچنار میں شب اربعینؑ کو عزاداروں کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے برآمد ہوکر دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور مقامی رضاکاروں نے اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
آج رات کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے چہلم امام حسینؑ کے عزاداروں کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا، جو روایتی راستوں پنجابی بازار، پیواڑ آڈہ، آر پی چوک، کشمیر چوک سے ہوتا ہوا دوبارہ مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ آج شب اور کل اربعین امام حسینؑ کے جلوس کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ پاراچنار شہر میں جلوس کے روٹس پر پولیس اور مقامی رضاکاروں کی کافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ پاراچنار کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پاک فوج تعینات کی گئی ہے۔ جو شہر میں آنے والے ہر فرد پر کڑی نظر رکھتی ہے۔ مشکوک افراد کی تلاشی لینے اور خوب تسلی کرنے کے بعد آگے جانے کی اجازت دیتی ہے۔ پاراچنار شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی آمد پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ شہر کی طرف آنے والے افراد کو مخصوص کردہ مقامات سے سرکاری گاڑیوں میں لایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 333507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش