0
Monday 23 Dec 2013 19:16

ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان پاکستان کے دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دورہ پاکستان کے موقع پر رجب طیب اردگان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ترک وزیراعظم کی آمد پر لاہور بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پورے شہر کو پاکستان اور ترکی کے قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ بالخصوص مال روڈ پر معزز مہمان، وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان کی جہازی سائز کی تصاویر نصب کی گئی ہیں۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کی پاکستان آمد پر قومی اور بین اقوامی میڈیا نے بھی بھرپور کوریج کی۔ مقامی میڈیا کے علاوہ بیرون ممالک کے میڈیا نمائندے بھی ترک وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی کوریج کیلئے لاہور پہنچے جنہوں نے مہمان وزیراعظم کی لاہور میں تمام مصروفیات کی کوریج کی۔

پاکستان ٹیلی وژن اور مقامی ٹی وی چینلز نے ترک وزیراعظم کی تمام تقریبات میں شرکت کی لائیو کوریج کی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کو اعلیٰ نسل کا گھوڑا بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ ایچی سن کالج میں انکے اعزاز میں منعقدہ ثقافتی میلے میں شرکت کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مہمان وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی طرف سے گھوڑے کا تحفہ دیا۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان اپنے اعزاز میں ایچی سن کالج میں منعقدہ ثقافتی میلے میں شرکت کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراء رائیونڈ پہنچے جہاں وزیراعظم نواز شریف نے انکا استقبال کیا۔ بعد ازاں رجب طیب اردگان اور دیگر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 333532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش