0
Thursday 26 Dec 2013 20:23

بلوچستان کے علاقے چمن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 2 ملزمان گرفتار

بلوچستان کے علاقے چمن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 2 ملزمان گرفتار

اسلام ٹائمز۔ سرحدی شہر چمن میں سکیورٹی فورسز کے خصوصی ٹیم نے ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار ہوئے، جن سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد 450 سے زائد مختلف قسم کے بمز و باردودی سرنگیں، خودکش جیکٹس و دیگر آلات و نقشے برآمد کر لئے گئے۔ چھاپے کے بعد سکیورٹی فوسز نے کمپاؤنڈ کو مسمار کرکے دونوں ملزمان کو اپنے ساتھ کوئٹہ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ پر واقع ایک کمپاؤنڈ پر کوئٹہ سے آئی ہوئی سکیورٹی فورسز کی ایک خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب چھاپہ مارا۔ چھاپے میں سکیورٹی فورسز کی تقریباً 20 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ چھاپے کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 ٹن دھماکہ خیز مواد، 200 بارودی سرنگیں، 150 عدد ریمورٹ کنٹرول بم، 100 عدد دستی بم، 6 عدد خودکش جیکٹس، 10 کلو بال بیرنگ بم بنانے کے آلات، الیکڑونک اوزار کے علاوہ کمپیوٹرز اور مختلف علاقوں کے نقشے بھی برآمد کر لئے گئے۔ چھاپے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کو مسمار کردیا۔ تاہم سکیورٹی فورسز کو چھاپے کے دوران ملزمان کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بعد میں سکیورٹی فورسز کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے دھماکہ خیز مواد اپنے کنٹرول میں لے لیا اور دونوں ملزمان کو اپنے ساتھ کوئٹہ لے گئے۔

خبر کا کوڈ : 334526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش