0
Friday 27 Dec 2013 07:31

شمالی وزیرستان ڈرون حملہ میں تین ’عرب جنگجو‘ ہلاک ہوئے

شمالی وزیرستان ڈرون حملہ میں تین ’عرب جنگجو‘ ہلاک ہوئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سکیورٹی حکام کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں گذشتہ ماہ دو اور صوبہ خیبر پختنخواہ کے ضلع ہنگو میں ایک ڈرون حملہ ہوا تھا۔ ایک سینئیر سکیورٹی اہکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا امریکی ڈرون حملے میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر دو میزائل داغے گئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والا یہ حملہ شمالی وزیرستان کے گاؤں قطب خیل میں کیا گیا۔

پاکستان امریکی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج اور ان کی مذمت کرتا ہے اور اسے اپنی سالمیت کے خلاف قرار دیتا ہے تاہم امریکہ کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف لڑائی میں ڈرون ایک ناگزیر ہتھیار ہے۔ پاکستان کے قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے تاہم گذشتہ ماہ امریکی ڈرونز نے پہلی بار پاکستان کے بندوبستی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں واقع ایک مدرسے پر ہونے والے اس حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کی حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے جماعتی سطح پر ان حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صوبے سے افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کو رسد کی فراہمی بھی بند کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 334662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش