0
Tuesday 31 Dec 2013 00:13

ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام ''یوم حسین'' علمائے کرام اور طلباء کی شرکت

ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ملتان ڈویژن) کے زیراہتمام امام عالی مقام سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم حسین کی تقریب بوس ٹائون ہال ملتان میں منعقد ہوئی۔ یوم حسین (ع) میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنمائوں اور جے ایس او کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ یوم حسین کی تقریب سے علامہ سید علی اصغر نقوی، علامہ سید ضمیر الحسن نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، جے ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر حیدر انقلابی اور علامہ حسین بخش سروری نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ عمار یاسر، بشارت قریشی، احمد عباس، ذیشان حیدر اور دیگر نے شرکت کی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں، وہ کسی ایک مسلک کے امام نہیں ہیں، آپ کی زندگی اور شہادت ہمارے لیے عظیم مثال ہے۔ اما حسین نے بھائی چارے اور وحدت کا درس دیا ہے۔ واقعہ کربلا سے ہمیں اخوت اور صبر کا درس ملتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے فرقہ واریت پھیلانے والوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیرت سیدالشہداء پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 335874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش