0
Tuesday 31 Dec 2013 08:12

قصر شبیر امام بارگاہ پر 11 اہلکاروں کی ڈیوٹی تھی، اسلحہ موجودنہیں تھا، ذرائع

قصر شبیر امام بارگاہ پر 11 اہلکاروں کی ڈیوٹی تھی، اسلحہ موجودنہیں تھا، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر شبیر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے اس امر پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے کہ کل گیارہ افسر و اہکاروں کی ڈیوٹی تھی، امام بارگاہ کے اندر اور باہر موجود اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کیوں نہیں کی اور ان کے پاس کتنا اسلحہ موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکاروں سے بیانات لئے ہیں اور ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے کہ واقعہ کے وقت ڈیوٹی پر کتنے اہلکار موجود تھے اور ان کے پاس کون سا اسلحہ تھا۔ ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک اے ایس آئی کی سربراہی میں دس اہلکاروں کی ڈیوٹی تھی اور ان کا بریفنگ دی گئی تھی کہ اکٹھے کھڑے نہیں ہونا۔ تاہم واقعہ کے وقت تین اہلکار امام بارگاہ کے سامنے فٹ پاتھ پر دھوپ پر بیٹھے تھے جبکہ دو اہلکار فاصلے پر کھڑے تھے۔ جبکہ باقی ایک اے ایس آئی اور پانچ اہلکار ایک کمرے میں موجود تھے۔ جس کے باعث انہوں نے مزاحمت نہیں کی۔ اور حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں نے تیس بور پسٹل استعمال کیا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ زخمی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے پاس اسلحہ موجو د نہیں تھا۔
خبر کا کوڈ : 335949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش