0
Thursday 2 Jan 2014 23:37

اسکردو میں مجلس وحدت کے زیراہتمام کل دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی جائیگی

اسکردو میں مجلس وحدت کے زیراہتمام کل دہشت گردی کے خلاف ریلی نکالی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور گلگت میں سانحہ چلاس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف کل احتجاجی ریلی نکالے گی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام ملک بھر میں منظم شیعہ کشی، دہشت گردی اور گلگت بلتستان میں سانحہ چلاس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ احتجاجی ریلی میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ گلگت بلتستان علامہ آغا مظاہر حسین موسوی اور دیگر علمائے کرام خطاب کریں گے۔ احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد اسکردو سے بعد از نماز جمعہ نکالی جائیگی جو یادگار شہداء اسکردو پر اختتام پذیر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 336891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش