0
Tuesday 10 Aug 2010 12:32

مالی مشکلات،پینٹاگون نے فوجی کمانڈ بند کرنے کا اعلان کر دیا

مالی مشکلات،پینٹاگون نے فوجی کمانڈ بند کرنے کا اعلان کر دیا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے فوجی کمانڈ کو مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بجٹ خسارہ ایک اعشاریہ چار ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور ضرورت ہے کہ اس پر قابو پانے کے لیے دفاعی بجٹ میں کمی لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جو بیک وقت دو جنگوں سے برسرپیکار ہے،اسے ایک ایک ڈالر بچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت میں محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹرز،ڈیفینس ایجنسیز اور انٹیلیجنس ایجنسیز سے متعلق اہلکاروں اور عہدیداروں کی تعداد میں کمی کر رہے ہیں اور سلسلہ وار پچاس فور اسٹارجنرلز،ایڈمرلز اور دیگر سویلین عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔
صدر اوباما نے رابرٹ گیٹس کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اصلاحات تحفظ فراہم کریں گی کہ ان کا ملک زیادہ محفوظ،مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم ہوا ہے۔
آج نیوز کے مطابق پینٹاگون نے پچاس جنرل اور ایڈمیرل جیسے اعلیٰ عہدوں سمیت ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ اعلیٰ فوجی قیادت فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مستقل ہزاروں فوجی ملازمتیں ختم اور ٹھیکیداروں کے استعمال میں بھی کمی کی جائے گی۔رابرٹ گیٹس نے کہا کہ مالی و معاشی تلخ حقائق اور دو جاری جنگوں کے دوران ایک ایک ڈالر بچانے کی ضرورت ہے۔اس لیے ایک سو پچاس اعلیٰ سینئر سویلین ایگزیکیٹو عہدے بھی آئندہ دو سال میں ختم کر دئیے جائیں گے۔پینٹاگون میں لامحدود اخراجات کی روایت ختم کرنی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ وزارت دفاع میں کئی عہدے منجمد کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ٹھیکیداروں کے متبادل کے طور پر کوئی عہدہ تخلیق نہیں کیا جائے گا۔آئندہ تین سال میں ٹھیکیداروں میں تیس فیصد کمی کی جائے گی،تاہم افغانستان اور عراق میں کرائے کے فوجیوں کے ٹھیکے مستثنیٰ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 33726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش