0
Monday 6 Jan 2014 14:54

مسلم نوجوان عالم کفر کی سازشوں کے نشانے پر ہیں، مزمل ہاشمی

مسلم نوجوان عالم کفر کی سازشوں کے نشانے پر ہیں، مزمل ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے امیر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کی دینی تربیت ضروری ہے۔ پاکیزہ کردار کے حامل نوجوان ملکی ترقی میں بہترین کردار اد کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے نئی نسل میں دعوت دین کا کام موثر انداز میں کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جماعة الدعوة شعبہ سوشل میڈیا کے ذمہ داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعة الدعوة کراچی کے رہنماء و عالم دین حافظ کلیم اللہ، شعبہ شوشل میڈیا کراچی کے مسئول محمد عمر، ترجمان جماعة الدعوة کراچی احمد ندیم و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئندہ ہفتے نوجوانوں کی اصلاح کیلئے تربیتی ورکشاپ منعقدکرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں جماعة الدعوة سے وابستہ کارکنان و ذمہ داران شرکت کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ آج مسلم نوجوان عالم کفر کی سازشوں کے نشانے پر ہیں۔ انہیں دین اسلام اور اسلامی ثقافت وتمدن سے دورکرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ معاشرے میں پھیلی برائیوں کے خاتمے میں نوجوان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ نوجوان طبقہ تک دین کے دعوت پہنچانے اور ان کی اصلاح و تربیت کیلئے انٹرنیٹ کو بروئے کار لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 337967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش