0
Saturday 21 Dec 2013 13:06

امت مسلمہ اپنے روشن مستقبل کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرے، مفتی محمد یوسف طیبی

امت مسلمہ اپنے روشن مستقبل کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرے، مفتی محمد یوسف طیبی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں تیار کرنے والا بھارت اب اپنے مستقبل کیلئے پریشان ہے۔ نکسل باغی بھارت کے چالیس فیصد حصے پر اپنی عملداری قائم کیے ہوئے ہیں۔ امریکا کے بعد اس خطے میں بھارتی تسلط کا قیام صرف خواب ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر کمزوروں قوموں کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة کے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ مسلم مقبوضہ خطوں میں ڈھائے جانے والے مظالم کو ان کا اندرونی معاملہ قرار دینا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سوویت یونین کے بڑھتے ہوئے قدموں کو افغانستان میں روک نہ لیتے تو پاکستان بھی محفوظ نہ رہتا۔ مفتی محمف یوسف طیبی کا مزید کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کا ہدف صرف افغانستان نہیں بلکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے بھی تھے، امریکی جارحیت کے سامنے بند باندھنے کی وجہ سے پاکستان کا دفاع بھی ہوا ہے۔
 
مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ امریکی فرار کے بعد خطے میں بھارتی عملداری کا خواب دیکھنے والے اب اپنے محفوظ مستقبل کے لئے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے چالیس فیصد حصے پر ماﺅ نواز نکسل باغیوں کی حکومت ہے۔ چین تبت کے علاقہ پر بھارتی رٹ کو چیلنج کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ وادی اور جموں پر بھارت کے ناجائز تسلط کو برداشت کرنے پر تیار نہیں۔ مفتی یوسف طیبی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ان حالات میں ٹکراﺅ کی پالیسی ترک کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرائے بصورت دیگر انڈیا مستقبل میں اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے قابل نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود بدترین شکست سے بچ نہ سکا۔ امت مسلمہ اپنے روشن مستقبل کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرے۔
خبر کا کوڈ : 332770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش