0
Tuesday 7 Jan 2014 19:57

اسرائیل سے مذاکرات کرنا فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

اسرائیل سے مذاکرات کرنا فلسطینی شہداء کے خون سے غداری ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، جمعیت علماء پاکستان سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ عقیل انجم قادری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل صرف اور صرف مزاحمت اور جہاد کے راستے میں ہے اور غاصب اسرائیلی ریاست کے ساتھ مذاکرات کرنا دراصل لاکھوں فلسطینی شہداء کے خون کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل ایک غیر قانونی اور غاصب ریاست ہے جس کے ساتھ کسی صورت بھی مذاکرات نہیں کئے جانے چاہئیں کیونکہ ماضی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہئیے کیونکہ غاصب اسرائیل نے ہمیشہ سے ہی فلسطینی اتھارٹی کو مذاکرات کا دھوکہ دے کر پورے فلسطین پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ امریکی ایماء پر چند عرب اور نام نہاد مسلم حکمران بھی فلسطین اور غاصب اسرائیل کے مابین مذاکرات کو مسئلہ فلسطین کا حل قرار دے کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مسئلہ فلسطین سے متعلق ہونے والی کسی بھی خیانت کو برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 338562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش