0
Tuesday 7 Jan 2014 23:22

پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے گوادر پورٹ پر روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہونگے، دوستین خان جمالدینی

پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے گوادر پورٹ پر روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہونگے، دوستین خان جمالدینی

اسلام ٹائمز۔ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے یہاں پر روزگار کے بہترین مواقع پیدا ہونگے۔ چین کی گوادر میں دلچسپی اہمیت کی حامل ہے۔ چین گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر سمیت بلوچستان بھر کے لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع دستیاب ہونگے۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری رخسانہ رحمان، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے بلوچستان فیض محمد بگٹی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مشتاق احمد اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین گوادر میں مختلف شعبوں جن میں سڑکیں، پورٹ کی توسیع، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے و دیگر اقتصادی شعبے شامل ہیں، سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے گوادر سمیت بلوچستان بھر کے لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع دستیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم رول ادا کرے گا۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری میں گوادر پورٹ ایک کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ گوادر پورٹ کی فعالیت کے بغیر اس اقتصادی راہداری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ بلوچستان میں معدنی ذخائر موجود ہیں۔ جن سے یہاں پر بہت بڑی صنعتیں لگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک بھر میں ایک جامع ترقیاتی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔ جن کیلئے 2025ء تک کی منصوبہ بندی زیر غور ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ گوادر بندرگاہ کو ایک مثالی بندرگاہ بنانے کے عزم پر قائم ہے اور گوادر بندرگاہ معاشی ترقی کا مرکز ثابت ہو گا۔ کاشغر سے گوادر تک راہداری کی منصوبہ بندی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر بندرگاہ کی فعالیت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا جبکہ گوادر سے بین الاقوامی تجارت کا آغاز ہوگا جو نہ صرف اس خطہ کی خوشحالی کا بےنظیر نمونہ ہوگا، بلکہ اس سے ملک کی بھی تقدیر بدل جائے گی۔ اس سے قبل چینی وفد نے گوادر بندرگاہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس کے علاوہ چینی وفد نیفری زون جی پی اے سوک سنٹر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی مجوزہ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ دریں اثناء بریفنگ کے بعد مشترکہ اجلاس میں پورٹ کی فعالیت کے بارے میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور پورٹ کی مزید توسیع کے حوالے سے اضافی ٹرمینلز کی تعمیر فری زون کی پلاننگ اور دیگر دو طرفہ باہمی امور پر غور کیا گیا۔ وفد کی سربراہی عوامی جمہوریہ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے بین الاقوامی تعاون کے سربراہ یانگ ڑانگ کر رہے تھے۔ وفد میں وزارت کے دیگر اعلٰی حکام کے علاوہ چائنا اورسیز پورٹ ہولڈنگ کے چیئرمین لیو گو فانگ، چائنا کمیونی کیشنز کنسٹرکشن کمپنی انٹرنیشنل چائنا ہاربر، انجینئرنگ کمپنی ایف ایچ ڈی آئی انجینئر کمپنی کے اعلٰی حکام شامل تھے۔

خبر کا کوڈ : 338636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش