0
Saturday 11 Jan 2014 16:05
پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا

امریکہ طالبان سے جنگ جبکہ پاکستان انکی حمایت کر رہا ہے، رابرٹ گیٹس

امریکہ طالبان سے جنگ جبکہ پاکستان انکی حمایت کر رہا ہے، رابرٹ گیٹس
اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کو کبھی اتحادی ملک تسلیم نہیں کیا، امریکہ طالبان سے جنگ میں مصروف ہے جبکہ پاکستان ان کی حمایت کر رہا ہے۔ اپنی نئی کتاب میں سابق امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ آپریشن سے قبل امریکی انتظامیہ نے کبھی بھی پاکستان سے مشورہ کرنے کا نہیں سوچا کیونکہ ہمیں اندیشہ تھا کہ آئی ایس آئی القاعدہ کے سربراہ کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ سب سے زیادہ خطرہ اس بات کا تھا کہ کہیں پاکستانی فوج اس آپریشن میں مداخلت کرتے ہوئے ہمارے فوجیوں کو گرفتار نہ کرلے۔ کتاب میں اس بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے کہ امریکہ اور پاکستان نے کبھی بھی ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کیا، ایک طرف امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف تھا تو دوسری طرف پاکستان ہر صورت افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہتا تھا اور اسی لئے اس نے کبھی بھی طالبان سے اپنے رابطے ختم نہیں کئے۔ گیٹس نے کہا کہ اس کے باوجود میں کانگریس کے سامنے پاکستان کی حمایت کروں گا، تاکہ تعلقات مزید بگاڑ کا شکار نہ ہوں اور کراچی کے راستے ہماری سپلائی لائن کو کوِئی خطرہ درپیش نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 340002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش