0
Wednesday 8 Jan 2014 08:16

امریکی صدر باراک اوباما افغان جنگ کو اپنی جنگ تصور ہی نہیں کرتے، رابرٹ گیٹس

امریکی صدر باراک اوباما افغان جنگ کو اپنی جنگ تصور ہی نہیں کرتے، رابرٹ گیٹس
اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان جنگ کے حوالے سے اپنی یادداشتوں میں امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حکمت عملی اور وہاں افواج کی قیادت کرنے والے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پر مکمل اعتماد نہیں تھا۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ براک اوباما افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو بھی ناپسند کرتے تھے۔ نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق رابرٹ گیٹس نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر افغان جنگ میں اپنی ہی منظور کردہ حکمت عملی سے بھی مطمئن نہیں تھے اور وہ امریکی افواج کے کمانڈر کی کارکردگی سے بھی ناخوش تھے۔ انہیں یہ خدشات لاحق تھے کہ اُن کی پالیسیاں ناکام رہیں گی۔ رابرٹ گیٹس سی آئی اے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ صدر، نائب صدر سمیت وائٹ ہاؤس کے حکام میں اعلٰی فوجی قیادت کے حوالے سے شکوک وشبہات اور بداعتمادی پائی جاتی تھی۔ تاہم سابق وزیر دفاع نے اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں آپریشن پر صدر اوباما کو سراہا۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ واضع رہے کہ رابرٹ گیٹس نے صدر جارج بش اور صدر اوباما کے دور میں وزیرِ دفاع کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔ 2011ء میں انہوں نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنی کتاب میں انہوں نے لکھا ہے کہ صدر اوباما کو خدشات تھے کہ ان کی افغانستان میں پالیسی کبھی کامیاب ہو بھی پائے گی یا نہیں۔ صدر اوباما صدر بش سے ورثے میں ملنے والی عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بارے میں غیر مطمئن تھے۔ صدر اوباما کو اپنی فوج پر بھی زیادہ اعتماد نہیں تھا جو کہ انہیں مختلف راستے بتاتی تھی۔ سابق وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ صدر اوباما اسے اپنی جنگ تصور ہی نہیں کرتے تھے اور ان کے لیے اولین ترجیح وہاں سے نکلنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 338732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش