0
Saturday 18 Jan 2014 07:40
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کابل میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملہ، غیر ملکیوں سمیت 16 افراد ہلاک 4 زخمی

کابل میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملہ، غیر ملکیوں سمیت 16 افراد ہلاک 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کابل میں ایک ریسٹورنٹ پر خودکش حملے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں سے اکثریت غیر ملکیوں کی ہے۔ کابل میں واقع مشہور ریسٹورنٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ اس کے 2 ساتھی پچھلے راستے سے ریسٹورنٹ کے اندر داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر غیر ملکی شامل ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے ترجمان کے مطابق ان کے 4 ملازم بھی ریسٹورنٹ کے قریب موجود تھے جو اب تک لاپتہ ہیں۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ایک برطانوی شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ لبنان سے تعلق رکھنے والا آئی ایم ایف کا مقامی نمائندہ بھی لقمہ اجل بن گیا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا نشانہ غیر ملکی حکام تھے۔
مترجم : سید اسد رضا نقوی
خبر کا کوڈ : 342274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش